16 نومبر 2018
سکارلیٹ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ ممبئی  رواں سال فوربز کی فہرست میں  ہالی وڈ اداکارہ سکارلیٹ جانسنز 40.5 ملین ڈالرز کے سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر اداکارہ انجلینا جولی 28 ملین ڈالرز کے ساتھ اور تیسرے نمبر پر جینفر آنسٹن 19.5 ملین ڈالرزکے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فوربز 2018 کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئیں۔ امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارائوں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ گزشتہ برس دپیکا پڈوکون فہرست میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی واحد بالی وڈ اداکارہ تھیں، تاہم اس بار دپیکا پڈوکون فوربز کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ نہیں بنا سکیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟