17 نومبر 2018
تازہ ترین
سکائپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن سکائپ نے آخر کار وہ فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت لگ بھگ تمام میسجنگ ایپس میں موجود ہیں۔ سکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا۔ سکائپ کی جانب سے اب ریڈ رسیپٹ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ کافی حد تک فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔ سکائپ میں اب آپ کا بھیجے جانے والے پیغام کو جب فرینڈ پڑھ لے گا تو اس کے نیچے اس کا اواتار بنا نظر آئے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا پیغام دیکھ لیا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟