26 اپریل 2019
تازہ ترین
سپین ،ٹرینوں میں تصادم ، خاتون ہلاک،100  زخمی

سپین ،ٹرینوں میں تصادم ، خاتون ہلاک،100  زخمی

 سپین کے شہر بارسلونا میں ٹرینوں میں تصادم  سے ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ حادثہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟