سپر سٹور نے کر دیا چور کو شرمندہ

 ہالینڈ کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انتظامیہ نے آئے دن کی چوریوں سے تنگ آکر اپنے 10 ہزارویں چور کو ایک بے ضرر لیکن شرمناک سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اسے پھول، کیک اور ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ۔ جب چوریوں کی تعداد 9999 ہوگئی تو سٹور انتظامیہ نے تمام سٹاف کو چوکنا کردیا اور وہ دن آگیا جب ایک خاتون کو 10 ہزارویں چور کا اعزاز حاصل ہوا۔ مینجر نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشکوک خاتون کو دیکھ کر دروازوں پر گارڈ کو چوکنا کردیا اور ایک سٹاف رکن اس کے سامنے 10 ہزارویں چوری کی مبارکباد کا ایک سرٹیفکیٹ لے کر آگیا ۔ اس کے بعد ایک بینڈ نے موسیقی بجانا شروع کردی اور گارڈ خاتون کو لے کر منیجر  کے پاس لایا جہاں اسے ایک بڑا گلدستہ ، کیک، سالگرہ کی ٹوپی پہنانے کی کوشش بھی کی گئی۔مینجر نے اس فعل پر خاتون چور کو مبارکباد بھی دی۔ خاتون اس عمل پر ہکا بکا ہوکر رہ گئیں۔ اس سے قبل کے خاتون کو دیگر چیزیں پیش کی جاتیں وہ شرمندگی کے باعث ہاتھ چھڑا کر بھاگ نکلیں لیکن ان کے ہاتھ میں کیک کا ایک ٹکڑا تھما دیا گیا تھا۔ خاتون کے باہر جانے کے باوجود بھی سٹاف کا شورشرابہ جاری رہا اور بینڈ پر موسیقی کی دھنیں بھی بجائی جاتی رہیں۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟