20 جون 2019
تازہ ترین
سپریم کورٹ کازیرزمین پانی کے استعمال پر1روپیہ فی لیٹرعائد کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کازیرزمین پانی کے استعمال پر1روپیہ فی لیٹرعائد کرنیکا حکم

سپریم کورٹ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے انڈسٹری کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں سمیت ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوگر ملز، پٹرولیم ریفائرنیز اور دیگر انڈسٹریز سے بھی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر من و عن تعمیل کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو بھی کہا گیا ہے اور فیصلے میں تنبہہ کی گئی ہے کہ  پانی کی قیمت کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا   فیصلے میں منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں کو کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت شجر کاری کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمپنیاں سالانہ 10 ہزار درخت لگائیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیر زمین پانی کی قیمت کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں لگایا جائے، اور وصول ہونے والی رقم کو الگ اکائونٹ میں رکھا جائے گا۔ جب کہ فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومتوں کو پانی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے  تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے  پر عمل درآمد کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے گا، بینچ میں جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الااحسن شامل ہوں گے، خصوصی بنچ 31 جنوری کو عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کے معاملے  پر سماعت کرے گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟