28 مئی 2020
تازہ ترین
سپریم کورٹ نےکبھی نواز شریف کےخلاف  فیصلہ نہیں کیا،شہلا رضا

سپریم کورٹ نےکبھی نواز شریف کےخلاف  فیصلہ نہیں کیا،شہلا رضا

  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے ، کسی بھی پارٹی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا کہ اس کے پانی اور اس کی قیادت کو شہید کردیا گیا ہو۔ آج بھی پنجاب زیادہ پانی لے رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما عرفان گل مگسی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ ہماری پارٹی کا ہر دور میں ٹرائل کیا گیا۔ اس کے باوجود ہم نے کامیابیاں حاصل کیں، ہمارے مخالفین اتحاد بناکر مختلف ڈکٹیٹروں کے ساتھ مقابلے کےلئے آئے لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کی تقرری وفاق کا معاملہ ہے ، گورنر سندھ کی تقرری کےلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت کی گئی ہے یا نہیں مجھے اس کا علم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری پر ہمیں تحفظات ہیں، نادرا کے سندھ میں بہت کم دفاتر ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار بھی بہت سست ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے کبھی بھی نواز شریف کےخلاف اور حکومت کےخلاف فیصلہ نہیں کیا۔ اب پاناماکیس میں دیکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ دیتی ہے۔ چوہدری نثار کا مسئلہ ان کی پارٹی کا معاملہ ہے ، وہ پارٹی میں توجہ حاصل کرنے کےلئے ہمم پر ڈائریکٹ فائر کھول دیتے ہیں۔ مجھے ان پر ترس آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی پنجاب زیادہ پانی لے رہا ہے ، سندھ کو کم پانی مل رہا ہے۔ 1991ئ میں پانی کے معاہدے کے مطابق بھی سندھ کو پانی نہیں مل رہا حالانکہ وہ معاہدے بھی متنازعہ تھا۔ اس معاہدے کے حوالے سے غور کریں گے اور پانی کےلئے نئے سرے سے ایک معاہدہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاملہ ہوتا ہے تو دیگر صوبے سندھ پر انگلیاں اُٹھاتے ہیں لیکن کراچی میں تارکین وطن کے معاملے پر سب خاموش ہیں۔ سندھ میں تارکین وطن کو اب روکا جائے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟