سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خود سوزی کی کوشش کرنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر آج صبح ایک وکیل نے خود کو جلانے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وکیل کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا۔ وکیل کی شناخت بلال کے نام سے کئی گئی، جس کا موقف تھا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔