سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ ادا،آرمی چیف سمیت افسران کی شرکت

سپاہی مقبول حسین کی نمازِ جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 1965 کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول کی نماز جنازہ چکلالہ گیریعن میں ادا کر دی گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل کے گائوں نیریاں میں سپردِ خاک کیا جائے گا ،اس سے قبل سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ اٹک میں بھی ادا کی گئی۔ سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ میں اعلیٰ فوج وسول حکام نے شرکت کی۔ ان کی نمازِ جنازہ خطیب جامع مسجد آزاد کشمیر سنٹر سید عابد شاہ مشہدی نے پڑھائی۔ 1965 کی جنگ کے غازی اور کئی سالوں تک بھارتی قید میں صعوبتیں برداشت کرنے والے پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین گزشہ روز اس دارفانی سے رخصت فرما کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کی رحلت پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سپاہی مقبول حسین کا انتقال سی ایم ایچ اٹک میں ہوا ہے جہاں وہ زیر علاج تھے۔ وطن عزیز کی خاطر قربانیوں کے صلے میں انھیں ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟