27 مئی 2018
تازہ ترین
سپاٹ فکسنگ، ناصر کا جواب دینے کا فیصلہ

سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ۔  ذرائع کے مطابق بلے باز ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ سے متعلق 18 مئی تک تمام الزامات کے جواب جمع کرا دیں گے اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید وکیل کے توسط سے جواب جمع کرائیں گے اور پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے خلاف کیس لڑیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بعد ازاں معطل کیا گیا۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 11 دسمبر 2017 کو ناصر جمشید کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان پر ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی۔  ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزیوں کا الزام تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟