22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
سپاٹ فکسنگ، شاہ زیب کی سزا 4سال کردی گئی

 پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹرشاہ زیب حسن کی اپیل کے معاملے پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت ان کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کر دی گئی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔ سپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کر دیا گیا تھا۔ شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت گزشتہ سال 21 اپریل سے شروع ہوئی تھی، جس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا، جو رواں برس 28 جنوری کو سنایا گیا تھا۔  پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں شاہ زیب حسن کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ شاہ زیب حسن کو 3 شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کیا گیا تھا، ان پر کھلاڑیوں کو اکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا۔ جس پر شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد حسن نے آج اپیل کیس کا فیصلہ سنایا اور شاہ زیب حسن پر عائد جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی سزا میں بھی اضافہ کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟