سپاٹ فکسنگ، خالد لطیف کو تحریری بحث22 اگست تک جمع  کرانے کی مہلت

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے مذید مہلت کیلئے ٹر یبیونل سے درخواست کی

  پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کو تحریری بحث جمع کروانے کےلئے 22اگست تک کی مہلت دیدی ۔ خالد لطیف نے 9اگست کو اپنی تحریری بحث جمع کروانی تھی لیکن وہ مقرر تاریخ پر اپنی بحث نہ جمع کرواسکے ۔ خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے مذید مہلت کے لئے ٹربیونل سے درخواست کی اور یہ بھی کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں ہائی کورٹ سے اپنی رٹ خارج ہونے اور اینٹی کرپشن ٹربیونل کے یکم اگست کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررہا ہے اور انہیں فائنل بحث جمع کروانے کے لئے وقت دیا جائے جس پر ٹربیونل نے خالد لطیف کو مہلت دیدی ان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا ۔