24 ستمبر 2018
تازہ ترین
  سٹیٹ بینک کی7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں

گزشتہ مالی سال 2018   کے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان  ایس بی پی   کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی شرح میں مالی سال 2017   کے مقابلہ میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017  کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی وغیرہ کیلئے پاکستان نے 8.15 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2018  کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود وغیرہ کی مد میں 7.48 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ اس طرح مالی سال 2017   کے مقابلہ میں مالی سال 2018   کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں 668 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟