24 مئی 2019
تازہ ترین
سٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ میں 2ارب ڈالر کے معاہدے

سٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ میں 2ارب ڈالر کے معاہدے

سٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان یہ معاہدہ ابوظہبی کی پاکستان کے لئے مالی معاونت کے اعلان کی دوسری قسط ہے۔ پاکستان ابو ظہبی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر جنوری میں حاصل کر چکا ہے۔ سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2 ارب ڈالر کا فنڈ جلد ہی ملنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ 21 دسمبر کو ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکائونٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے پہلی قسط 24 جنوری کو موصول ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟