18 نومبر 2018
تازہ ترین
 متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا اضافہ

 وفاقی حکومت نے اسٹیل مصنوعات، مختلف اقسام کے بیگز، بریف وسوٹ کیس،والٹ اور لیدر وم صنوعی چمڑے کی درآمدی اشیا مہنگی کردی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے تحت 31 دسمبر 2011کو جاری کردہ ایس آر او1125(I)/2011 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چمڑے اور مصنوعی چمڑے کی تیار شدہ اشیا کی درآمد پر عائد رعایتی جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 9فیصد کر دی گئی، چمڑے اور مصنوعی چمڑے کی صارفین کے لیے قابل استعمال تیار شدہ اشیا 9 فیصد کے رعایتی سیلز ٹیکس پر درآمد کی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ 9 فیصد فیصد رعایتی سیلز ٹیکس پر جو اشیا درآمد کی جاسکیں گی ان میں چمڑے و مصنوعی چمڑے کے ٹرنک، سوٹ کیس، بریف کیس، ٹریولنگ بیگ، ہینڈ بیگ، شاپنگ بیگ، والٹ، پرس، سپورٹس بیگ، اسکول بیگ، ٹرالی بیگ، لیپ ٹاپ بیگ، لیڈیز بیگ، جیکٹ، بیلٹ اور چمڑے کے جوتے شامل ہیں۔ ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے سٹیل میلٹر اور سٹیل ری رولرز سمیت سٹیل کے کمپوزٹ یونٹس کے لئے بھی جنرل سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیا کے لئے جنرل سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟