23 ستمبر 2018
سٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ

 گوجرانوالہ میں معروف سٹیج اداکار  اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم وہ محفوظ رہے۔  پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ۔ معروف سٹیج اداکار  اکرم اداس لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد  نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی پر 8 گولیاں لگیں۔ اکرم اداس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند نامعلوم افراد پیچھا کر رہے تھے، میں گاڑی روک کر دوڑنے لگا تو حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، تاہم میں محفوظ رہا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟