سٹفڈ چیز کٹلس بنانے کی ترکیب

اجزا 

املی کے رس۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچ

بھنا زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

اجوائن۔۔۔ 1/2چائے کا چمچ

 کٹی لا ل مرچ ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ابلے آلو۔۔۔۔ 1/2کلو

چیڈر چیز۔۔۔۔ ایک پیکٹ

ہری مرچ کا پیسٹ ۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچ

املی کا پیسٹ ۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچ

انڈے پھینٹے ہوئے۔۔۔۔ 2عدد

بریڈ کرمبز ۔۔۔۔ ایک کپ

ترکیب

گاڑھے املی کے رس میں بھنا زیرہ، اجوائن، ہری مرچ کا پیسٹ اور کٹی مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔  ابلے ہوئے آلوئوں کو ہاتھ سے چپٹا کریں اور اس پر ایک پیکٹ چیڈر چیز کاٹ کر رکھیں۔ ساتھ ہی اوپر تھوڑا ٹماٹو کیچپ ڈال دیں۔

اسکے بعد دوبارہ آلو کے تہہ دے کر گول کٹر کی مدد سے کاٹیں۔

پھر اس پر ہری چٹنی کی ایک تہہ لگائیں۔

آخر میں انہیں دو عدد پھینٹے ہوئے انڈوں کی مدد سے اور ایک کپ بریڈ کرمبز کے ساتھ فرائی کر لیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟