سٹاک مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

 سٹاک مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرائی جائیں، نگراں وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ ڈیولپمنٹ مںصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو پیش کیا جاسکتا ہے۔وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو مارکیٹ کی ترقی کا پانچ سالانہ منصوبہ تیار کرنے اور اسے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پیش کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی ترقی کے لئے نئی پراڈکٹس متعارف کرائی جائیں۔دس سال قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ترقی کے لئے 40 کروڑ ڈالر کا ڈیولپمنٹ فنڈ فراہم کیا تھا، سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانچ سالا روڈ میپ فراہم کرنے سے ایشیائی ترقیاتی بینک 40 کروڑ ڈالر کا فنڈ دے سکتا ہے۔ ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟