17 نومبر 2018
تازہ ترین
 سٹارز پلے اور سنی پیکس کے درمیان معاہدہ

پاکستانی سینما چین سنی پیکس نے دبئی کی کمپنی سٹارز پلے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا اعلان کردیا۔ سٹارز پلے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں تیزی سے فروغ پاتی ہوئی سبسکرپشن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس پرووائیڈر ہے۔ سٹارز پلے اور سنی پیکس کے درمیان معاہدے کے تحت سبسکرائبرز کو  مقبول ہالی وڈ فلمیں، وننگ باکس سیٹس (sets)، ڈاکیومینٹریز اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ عربین بزنس کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹارز پلے کے شریک بانی معاذ شیخ کا کہنا ہے کہ سنی پیکس کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے نتیجے میں سٹارز پلے پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا سے باہر سروس فراہم کرے گا۔ اندازہ ہے کہ اس کے نتیجے میں اسٹارز پلے کے صارفین کی تعداد 35 کروڑ سے بڑھ کر 50 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شراکت سے فلم انڈسٹری کا بزنس مارکیٹ میں خوب فروغ حاصل کرے گا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟