23 ستمبر 2018
تازہ ترین
سویا بین آئل درآمدات 84.6فیصد گھٹ گئیں

مئی 2018 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 84.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ٟپی بی ایسٞ کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018 کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات کا حجم 4.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2017ئ کے دوران درآمدات کا حجم 51.6 ملین ڈالر تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2017 کے مقابلہ میں مئی 2018 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 46.8 ملین ڈالر یعنی 84.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟