سوک سینٹر کراچی میں پنشن جاری نہ ہونے پر دلبرداشتہ ریٹائرڈ ملازم کی خودکشی

کراچی میٹرو پولیٹن کارپریشن کا ریٹائرڈ ملازم محمد اقبال گزشتہ کئی روز سے اپنی پنشن کے اجرا کے لیے سوک سینٹر میں متعلقہ حکام کے دفاتر کے دھکے کھا رہا تھا۔ پر مرتبہ اس کے کاغذات میں کوئی نہ کوئی خامی نکال دی جاتی۔ پیر کی صبح بھی جب وہ اپنی پنشن کے سلسلے میں سوک سینٹر پہنچا تو ایک بار پھر اسے بہانے بناکر ٹرخا دیا۔حکام کی جانب سے بہانے بازی پر اقبال دلبرداشتہ ہوکر عمارت کی چھٹی منزل سے کود گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی وگیا۔ وہاں موجود افراد نے اقبال کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش کو پوسٹم مارٹم اور ضابطے کی دیگر کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟