22 ستمبر 2018
سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1177 ڈالرز کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی سے 54350، دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 46596 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 730 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟