16 نومبر 2018
سونے کی قیمت میں200  تک کمی

  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت14 ڈالر کی کمی سے1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور171روپے کی کمی ہوئی۔ جس  سے کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغی رکسی تبدیلی کے780اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟