15 نومبر 2018
تازہ ترین
سونے کی قیمت میں 450روپے تک اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1194 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1194 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450 روپے اور385 روپے کا اضافہ ہوگیا ، جس سے کراچی، حید ر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 58450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50111 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت685.87 روپے پر مستحکم رہی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟