27 مئی 2018
تازہ ترین
سونے کی قیمت میں واضح کمی

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کی کمی سے1309 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور429 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57 ہزار 500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 285 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟