سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی

عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1204 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کی کمی واقع ہوئی ، جس سے کراچی، حیدرآباد، سکھر ،ملتان ،فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49125 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685 روپے87 پیسے پر مستحکم رہی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟