22 نومبر 2018
تازہ ترین
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

 سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے 1214 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ، جس سے کراچی، حیدرآباد، سکھر ، ملتان، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 47325 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر  کسی تبدیلی کے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت617.28 روپے پر مستحکم رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟