22 ستمبر 2018
تازہ ترین
سونے کی درآمدات میں 24.28فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 24.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 20.713 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا ، جبکہ مالی سال 2016õ17 کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 16.667 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 4.046 ملین ڈالر یعنی 24 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق بالحاظ وزن سونے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 16 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 509 کلوگرام تک پہنچ گئیں ، جبکہ مالی سال 2016-17 کے دوران 440 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟