سونے سے سجا مہنگا ترین ملک شیک تیار

 امریکی ریاست نیویارک میں سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک تیار کر لیا گیا  ۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک متعارف کرا دیا، جس کی قیمت 12 ہزار 1 سو 33 پاکستانی روپے ہے ۔ لیوکس نامی اس مزیدار ملک شیک کی تیاری میں جرسی ملک، ونیلا آئسکریم، برطانیہ کی لگږری کلاٹڈ کریم، مڈغاسکر کے ونیلا بینز، وپنگ کریم، اٹلی کی چیری اور 23 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا۔  ملک شیک کو 3ہزار سوراسکی کے قیمتی اور مہنگے ترین کرسٹلز سے سجے گلاس میں سونے کے ورک سے سجا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ امریکی ریسٹورنٹ میں شیف جوئے کالڈرون کے تیار کردہ اس مہنگے ترین مزیدار ملک شیک کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا  ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟