24 اپریل 2019
تازہ ترین
سونے اور ہیروں سے مزین آئی فون

سونے اور ہیروں سے مزین آئی فون

سونے، ہیروں اور نایاب کھالوں سے مزین آئی فون ایکس ایس گرینڈ کمپلیکیشنز سکیلٹن ڈائمنڈ ایڈیشن ریگولر آئی فون ایکس ایس سے کافی مختلف ہے۔ درحقیقت اس کے بیک پر ایک مکینیکل گھڑی دی گئی ہے۔ کیوی آر آئی فون ایکس ڈائمنڈ ایڈیشن آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس دونوں میں دستیاب ہے اور ان میں 256 سے 512 جی بی سٹوریج آپشن دیئے گئے ہیں۔ اس کی ایک سال کی وارنٹی بھی ہے مگر وہ صرف الیکٹرانکس کی ہے، اس پر جڑے ہیرے اور دیگر اشیا کا نقصان آپ کا اپنا ہوگا۔ اس فون کے بیک پر ٹائیٹنیم، گولڈ پلیٹنگ اور 252 ہیرے سجائے گئے ہیں۔ اس طرح کے صرف 99 آئی فونز تیار کئے گئے ہیں اور مکینکل گھڑی کا ڈائل ٹائیٹینیم سے بنا ہوا ہے جبکہ گھڑی کے شیشے کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس گھڑی کو آئی فون سے طاقت نہیں ملتی بلکہ ہر 30 گھنٹے بعد سونے سے بنی ناب سے مدد لینا پڑتی ہے۔ بیک کے ڈیزائن اور گھڑی سے ہٹ کر فرنٹ پر اس کا ڈیزائن عام آئی فون ایکس ایس جیسا ہی ہے مگر اس کا باکس ایپل کے باکس سے بالکل مختلف ہے۔ اس فون کی قیمت 23 ہزار 320 ڈالرز (32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے 24 ہزار 500 ڈالرز (34 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟