18 نومبر 2018
تازہ ترین
سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 کی تفصیلات لیک

سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 سمارٹ فون کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، ڈویل سم سپورٹ ، قالکوم سنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی سٹوریج کے آپشن میں پیش کیا جائے گا۔ سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ سمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 19 میگاپگسل اور 12 میگاپگسل کے دو سنسر شامل ہوں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پگسل ہونے کا امکان ہے۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3240 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل ہوگی ۔فون کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟