24 اپریل 2019
تازہ ترین
سونگھ کر پارکنسن کے مریض کو پہچاننے والی خاتون

سونگھ کر پارکنسن کے مریض کو پہچاننے والی خاتون

 ایک برطانوی خاتون کو مشاق قوت شامہ کی حامل خاتون کا خطاب دیا گیا کیونکہ وہ صرف بو سونگھ کر پارکنسن کے مریضوں کو پہچان سکتی ہے۔ جوئے ملن اپنی عمر کی ساتویں دہائی میں ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر میں پارکنسن کا مرض دس سال قبل سونگھ لیا تھا اور 1985 میں ان کے شوہر میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ جوئی ایک عرصے تک نرس رہی ہیں جس کے دوران انہیں اس خصوصی حس کا مختلف مواقع پر بھرپور استعمال کا موقع ملا ، جس سے مریضوں کے علاج میں مدد ملی۔ اب وہ اپنے گھر میں رہتی ہیں لیکن ماہرین ان کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس ضمن میں انہیں کئی تجربات کا حصہ بنایا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟