10 جولائی 2020
تازہ ترین
سونونگھم بھارتی فلم انڈسٹری پر بھڑک اٹھے

سونونگھم بھارتی فلم انڈسٹری پر بھڑک اٹھے

بھارتی گلوکار سونونگھم نے اپنی ہی فلم انڈسٹری پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بالی وڈ گلوکار سونونگھم کا غیر جانبدار کردار سامنے آیا ہے، انہوں نے دیگر بھارتیوں کے برعکس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بجائے حقائق پر مبنی بیانات دیئے ہیں جس پر انہیں بھارت میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔ حال ہی میں سونونگھم نے ایک بار پھر بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران جب سونونگھم سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فنکاروں پر پابندی ہی لگانی ہے تو انہیں یہاں کام کرنے کے لئے بلایا ہی کیوں جاتاہے، ہم خود انہیں بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی فلم انڈسٹری ہے۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل نہیں ہوسکتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟