25 اپریل 2018
تازہ ترین
سونم کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل

بھارتی اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا۔ بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ان کے دوست آنند آہوجا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی سال سے گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی 11 یا 12 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونا تھی لیکن اب دونوں کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ۔  رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اب 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی ، جبکہ ریسیپشن نئی دہلی میں دیا جائےگا، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شادی کی تقریبات میں ڈانس کے لئے معروف کوریو گرافر فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ڈانس کی پریکٹس انیل کپور کے گھر میں جاری ہے۔


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟