20 نومبر 2018
تازہ ترین
سونم  کپور کا پاکستان کیلئے محبت کا اظہار

پچھلے کافی دنوں سے اداکارہ سونم کپور بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں کیونکہ انہوں نے ایک آٹھ سالہ مسلم بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بات بھی کہہ دی کہ وہ مسلمانوں اور پاکستان سے محبت کرتی ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کو ہندو ہیٹرز کہا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر آج کل Ask me a question کا رجحان کافی مقبول ہے اسی حوالے سے گزشتہ روز سونم کپور کے انسٹاگرام پر ان کے مداحوں نے سونم سے کچھ سوال کئے جس کا انہوں نے بھرپور دبنگ انداز میں جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں ؟ تو انہوں نے جواب میں کہا  میں تمام مذہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتی ہوں، اور یہی مجھے میرے مذہب نے سکھایا ہے۔ دوسرا سوال ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے پاکستانی فالورز کو پسند کرتی ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت محبت ہے اور بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آئوں۔ سونم کے ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ سب کو ہمیشہ خوش کیسے رکھ لیتی ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں سب سے متاثر ہوجاتی ہو ں، اور اگر آپ خوش ہیں تو دوسروں کو خوش رکھنا مشکل نہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟