سونم نے انسانی سمگلنگ کیخلاف آواز اٹھا دی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انسانی سمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انسانی سمگلنگ کا عالمی دن منایا گیا ، اس موقع پر بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ٹویٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں کی توجہ معاشرے میں رائج اس سنگین جرم کی طرف دلائی۔ سونم کپور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ نہ صرف ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ انسانی وقار کے لئے بھی خطرناک ہے۔ انسانی سمگلنگ کا شکار تقریباً 20 فیصد بچے ہوتے ہیں، جو اس صورتحال کو مزید گمبھیر بناتا ہے۔ ہم سب کو اس دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے اس سنگین جرم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سونم کپور اداکاری کے ساتھ متعدد این جی اوز کے ساتھ وابستہ ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟