سونا600روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا600روپے مہنگا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1295ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالر ہوگئی۔منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600روپے اور515روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان،، فیصل آباد،، لاہور،، اسلام آباد،، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت58400روپے سے بڑھ کر59000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت50068روپے سے بڑھ کر50583روپے ہوگئی۔منگل کوفی تولہ چاندی کی قیمت 790روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت677.29روپے پرمستحکم رہی۔۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟