20 نومبر 2018
تازہ ترین
 سونا کشی سنہا نے وزن کم کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمارکی جاتی ہیں جن کو ان کے ’’وزن‘‘ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح ’’سلم اینڈ اسمارٹ‘‘ ہوگئی ہیں ، جب ان سے ایک انٹرویو کے دوران ان کے دلکش سراپے سے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے “جنک فوڈ” سے کنارہ کشی اختیارکی، اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں اپنی فلم “نور” کی شوٹنگ کا آغاز کیا تومشکل ترین شیڈول کے باعث وہ ورزش نہیں کرپاتی تھیں اور اس دوران اداکارہ نے اپنی ماں کے ہاتھ سے بنے کھانوں کو مختلف انداز میں کھانا شروع کردیا تھا تاہم جب وہ موٹی ہونے لگیں تو پھر انہوں نے وہ بھی چھوڑ دیا تھا۔اداکارہ سے جب وزن میں کمی کے بعد لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے مختلف تبصروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا  وہ ان منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔  سوناکشی نے کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا وزن 90 کلوتھا جو انہوں نے 60 کلوکیا کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری کے لیے بہت ضروری تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اسکول میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باعث بھی بہت تنگ کیا جاتا تھا لیکن میں جیسی بھی تھی مجھے خود پرفخر تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟