09 اپریل 2020
تازہ ترین
 سوناکشی سنہا کی فلم  نور کا نیا پوسٹر جاری

سوناکشی سنہا کی فلم  نور کا نیا پوسٹر جاری

 بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم  نور کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم  نور کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں سوناکشی سنہا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے وزن کو لے کر بہت پریشان ہوتی ہے۔سنیل سپی کی فلم  نور کی کہانی پاکستانی مصنف صبا امتیاز کے ناول  کراچی یو آر کلنگ می   پر مبنی ہے ۔ فلم میں سوناکشی سنہا کے ساتھ پورب کوہلی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ فلم رواں سال 21 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟