20 نومبر 2018
سوناکشی سنہا  کا فلم اتفاق میں منفی کردار  

۔ ذرائع کے مطابق نے فلم اتفاق میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے اداکارہ  سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ٴٴاتفاق ٴٴ میں  ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا ہیرو ہوں گے، فلم ماضی کے معروف اداکار راجیش کھنہ کی اسی نام کی بلاک بسٹر فلم کا ریمیک ہو گی جس میں کہانی کو آج کے دورکے تحت نیا روپ دیا گیا ہے۔سوناکشی نے بتایا کہ اس فلم میں ان کا کردار ماضی کی اداکارہ نندا داس کے کردار سے مختلف یعنی مکمل منفی نہیں بلکہ قدرے منفی ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ فروری سے شروع ہو رہی ہے اور بہت پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ سوناکشی پہلی بار سدھارتھ ملہوترا کے مقابل کام کریں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟