16 نومبر 2018
 سونالی باندرے بہادر خاتون قرار

بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اداکارہ سونالی باندرے کو بہادر اور حوصلہ مند خاتون قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے ایک بھارتی ریائیلٹی ٹی وی شو میں ان کی ساتھی جج سونالی کو کینسر کی جنگ حوصلہ سے لڑنے پر انہیں بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سونالی میری بہت اچھی دوست ہیں اور وہ ایک پروگرام کی عکسبندی کے دوران وہ جسم اور ہاتھوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سونالی کینسر کی جنگ بہادری اور ہمت سے لڑیں گی اور اس جنگ میں ضرور جیتیں گی، وہ بطور فاتح صحت مند زندگی گزاریں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟