15 نومبر 2018
تازہ ترین
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شاہین ایئر کو حج آپریشن کیلئے اجازت

سول ایوی ایشن اتھارٹ نے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لئے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی۔ سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر حجاج کی واپسی کے لئے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔ سول ایوی ایشن نے کہا کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا اور ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ واضح رہے کہ سی اے اے کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کے باعث ساڑھے تین سو حاجی کل سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟