15 نومبر 2018
 سورج پر کمند ڈالنے کیلئے تیاریاں مکمل

ناسا نے مریخ اور چاند کے بعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کر دی، چھ اگست کو خصوصی سپیس کرافٹ سولر پروب لانچ کیا جائے گا، سورج کے قہر سے بچنے کے لئے سولر پروب کو خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ۔ ناسا کی سورج پر جاننے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی سپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا۔ کار کے سائز کے سولر پروب کے لئے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 تیار کیا گیا ۔ ڈیلٹا 4 معمول سے 55 گنا زیادہ انرجی فراہم کرے گا۔ سورج کے قہر سے بچنے کے لئے سولر پروب کو خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ۔ پروب پر 5 انچ کا کاربن کمپوزٹ سولر شیلڈ کا کور ہو گا، ناسا کی فضا میں سورج اور اس کے اردگرد کی فضا کے حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا یہ پہلا مشن ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟