22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 سوجی کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار

سوجی ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لئے بے حد مفید ہے، یہ انسانی جسم میں روٹی اور چاول کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اگر اس کا باقاعدگی اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو سو فیصد وزن میں کمی نظر آتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجی کا استعمال بھارت میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے اور خاص کر جنوبی بھارت کے رہائشی ناشتے اور ڈیسرٹ میں باقاعدگی سے سوجی سے بنی ڈششز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی سوجی کا استعمال کافی چیزوں میں ہوتا ہے ۔ سوجی میدے کے لئے بہت ہلکی ہوتی ہے جس کے کھانے کے بعد بھاری پن کا احساس نہیں ہوتا، آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی کرنا ہے۔ سوجی میں کاربوہائیڈریٹ شامل ہے جو انسانی جسم میں توانائی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ سوجی ایک آئرن سے بھرپور غذا ہے جو جسم میں آئرن کی کمی کو ہونے سے روکتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق 100 گرام سوجی میں 1 اعشاریہ23 ملی گرام آئرن موجود ہوتا ہے۔  کیلشیم کا سوجی میں موجود ہونا ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ یو ایس ڈی اے کے مطابق 100 گرام سوجی میں 17 ملی گرام کیلشیم کی مقدار ہے۔ سوجی اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام بھی کرتی ہے ، کیونکہ اس میں میگنیشیم، زنک اور فاسفورس موجود ہے۔ سوجی میں کولیسٹرول بالکل بھی شامل نہیں ہے،  جس کے سبب اس کا شمار ایک بہترین غذائی اجزا میں ہوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟