18 نومبر 2018
تازہ ترین
سوئی میں سوراخ کیسے کیا جاتا ہے؟

آپ سوچتے ہوں گے کہ اتنی چھوٹی سی سوئی میں سوراخ کیسے کیا جاتا ہوگا، کس طرح اتنی پتلی سی پِن کی نوک بنائی جاتی ہوگی۔ خواہش تو ہوگی کہ آپ اپنی آنکھوں سے یہ مراحل دیکھیں۔ سلائی کرنے والی سوئیوں کو بنانے کی شروعات ایک سٹیل کے تار سے ہوتی ہے۔ مشین ان تاروں کے دو بنڈلز کو ایک ساتھ کھولتی ہے، اور انہیں ایک پتلے سوراخوں سے گزارا جاتا ہے۔ اس کے بعد کٹر ان تاروں کو دو سوئیوں کے ناپ جتنا کاٹتے ہیں۔ کٹے ہوئے یہ تار تھرکتے شوٹس سے ہوکر ایک بن میں  گرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک سے سوئی تیار کی جائے گی۔ اس کے بعد ایک گرنڈنگ وہیل ان کے سرے کی نوک بناتا ہے۔ نوک بننے کے بعد یہ سوئیاں ایک ایک سٹیمپنگ مشین میں جاتی ہیں جہاں ایک مشین سرے کو چپٹا کرتی ہے اور دوسری اس میں سوراخ بناتی ہے۔ اس کے بعد انہیں مضبوط بنانے کیلئے  ایک اوون میں  میں گرم کرکے فوراً ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ پھر انہیں گلیسرین آئل میں بھگو کر ایک چمڑے کے بنڈل میں لپیٹ کر سی دیا جاتا ہے اور اس بنڈل کو پولشنگ میٹیرئیل کے ساتھ گھمایا جاتا ہے۔ اس طرح ان کی الیکٹرو پلیٹنگ ہوجاتی ہے۔ پھر ایک ورکر خود ایک ایک سوئی کو چیک کرتا ہے اور خراب والی الگ کردیتا ہے۔ لیکن ابھی کام ختم  نہیں ہوا، ان سوئیوں کے سوراخوں کو ایک سنہرے آبشار سے گزارا جاتا ہے تاکہ ایک الیکٹریکل چارج سونے کو نکل پر ٹھرا دے۔ یہ تھوڑا سا سونا سوئیوں کے سوراخ کو دھاگا پکڑے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟