26 ستمبر 2018
تازہ ترین
سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئرز کو کمبل سے ڈھانپ دیا گیا

پچھلے کچھ عرصے میں آب و ہوا بہت زیادہ تبدیل ہوئی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت اور موسم پر واضح فرق پڑا۔ جب درجہ حرارت پر فرق پڑتا ہے تو ظاہر سی بات ہے گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہوگا۔ ایسے میں سوئٹزرلینڈ کے ایک سائنسدان نے کہا کہ اگر گلیشیئرز کو کمبل سے ڈھک دیا جائے تو اس کے پگھلنے کے عمل کو 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ گلیشیئرز کو ڈھانپنے سے سورج کی روشنی ان تک نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت ٹھنڈے رہ پاتے ہیں۔ تاہم رون گلیشیئر اب بھی انتہائی تیزی کے ساتھ سکڑ رہا ہے۔ پچھلے 10سالوں میں اس کی موٹائی میں تقریباً 40 فٹ کی کمی واقع ہوئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟