27 مئی 2018
تازہ ترین
سنی لیون پر فحاشی پھیلانے کا الزام، مقدمہ درج

 بھارتی شہر چنائی میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق  سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائی کے نزارتھ پیٹ پولیس سٹیشن میں نامور بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔ اداکارہ سنی لیون ہفتے کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائی گئی تھیں جس میں انہیں رقص بھی کرنا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟