24 اپریل 2019
تازہ ترین
سنی ان سنی کرنا بلیوں کی خاصیت

سنی ان سنی کرنا بلیوں کی خاصیت

بلیاں اشاروں کنایوں کی زبان سمجھتی ہیں ۔ خود کو پالنے اور پیار کرنے والوں کو خوب اچھی طرح سے پہچانتی ہیں ۔ اگر کبھی وہ اپنا نام پکارے جانے پر جواب نہیں دیتی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ پکارنے والے کو پہچان نہیں پا رہی ہیں ۔ وہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں وہ نظر انداز کرنے کے فن میں ماہر ہوتی ہیں ۔  جاپانی سکالر اتسوکوسایتو نے بتایاکہ گھروں یا بلیوں کے مراکز میں 78سے زیادہ بلیوں کو جائزے میں شامل کیا گیا ۔ جائزہ جاپان کی صوفیہ یونیورسٹی نے تیار کرایا ہے ۔ سکالرز نے جائزے میں شامل ہر بلی کے سامنے 3الفاظ پر مشتمل اسکا نام لیا ۔ انہوں نے پتہ لگایا کہ جب بھی بلی کا نام لیا جاتا ہے فوراً ہی وہ اپنے سر یا کان کی حرکت سے جواب دیتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلیاں دیگر پالتو جانوروں کے مقابلے میں انسانوں کے اشارے زیادہ سمجھتی ہیں ۔ برطانوی یونیورسٹی برسٹل کے سکالرز نے جاپانی یونیورسٹی صوفیہ کی جائزہ رپورٹ پر کہا کہ یہ انسانوں اور بلیوں کے تعلق کی نوعیت کا بہت زیادہ عکا س نہیں ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟