فوٹو میسجنگ ایپلیکیشن سنیپ چیٹ نے دو نئے فیچر متعارف کرا دئیے ۔ فیچرز میں فرینڈشپ پروفائلز اور بٹموجی سٹوریز شامل ہیں۔ فیچرز کا مقصد ایپلیکیشن کو مزید دلچسپ اور انٹریکٹیو بنانا ہے۔ فرینڈشپ پروفائل میں سنیپ چیٹ ان تمام تصاویر ، ویڈیوز ، پیغامات اور لنکس کو جمع کرے گا، جو صارفین نے اپنے دوستوں سے چیٹنگ یا گروپ چیٹنگ کے دوران محفوظ کئے ہونگے۔ بٹموجی فیچر کو فی الحال صرف انگلش زبان میں پیش کیا گیا اور اس میں صارفین کا بٹموجی کامک سٹریپ کی صورت میں دکھایا جائے گا۔ صارفین چاہیں تو اپنے دوستوں کے کامک سٹریپ بھی اس میں بطور گیسٹ ڈال سکتے ہیں۔ دونوں فیچرز کو ریلیز کر دیا گیا اور آئندہ ہفتوں میں صارفین انہیں استعمال کر سکیں گے۔