13 نومبر 2018
سنیل گواسکرکی عمران خان تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل گواسکر نے پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کمنٹری کی مصروفیات سے آگاہ کر دیا۔ سنیل گواسکر نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے عمران خان سے اچھی امیدیں ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سنیل گواسکر نے تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ فیصل جاوید کے مطابق 1992 کی اسٹار کرکٹ ٹیم بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گی جن میں وسیم اکرم، جاوید میاں داد، عاقب جاوید، انضمام الحق، وقار یونس اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟