19 ستمبر 2018
سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل صرف انٹر پاس

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سندھ کے لئے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر نکلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ مقرر کر دیا گیا ، جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ عمران اسماعیل کے بطور گورنر سندھ حلف برداری کی تقریب 27 اگست کو گورنر ہائوس کراچی میں ہونی ہے، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت صرف بارہ جماعتیں پاس یعنی انٹر نے سب کو چونکا دیا ۔  گورنر جامعات کا چانسلر ہوتا ہے اور اسے جامعات کے وائس چانسلر تعینات کرنےکا اختیار ہوتا ہے، جبکہ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتا ہے۔ سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہے جس کے بعد اب انٹر پاس گورنر سندھ جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ عمران اسماعیل نے پی ایس 111 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹر درج کی ہے، جبکہ اس معاملے پر عمران اسماعیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟